• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہد کی پیداوار بڑھاکر ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے،زرتاج گل

پشاور(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان بی کیپرز و ھنی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر فیڈرل چیمبر آف کامرس و خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس کے ممبر نعیم قاسمی اور ایگریکلچر انسٹیٹوٹ ترناب فارم پشاور کے انٹامالوجسٹ ڈاکٹر یونس خان نے وزیر مملکت ماحولیات زرتاج گل سے ملاقات کر کے ان سے شہد کی پیداوار بڑھانے کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ،وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کو بتا یا گیا کہ ترناب فارم شہد پیدا کرنے اور شہد کے کاروبار کا سب سے بڑا مرکز ہے،شہد کی پیداوار بڑھاکر ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے،لہذا شہد کی پیداوار بڑھانے بی کیپرز و ھنی ٹریڈرز کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائے،زیادہ سے زیادہ درخت لگایا جائے، اور جنگلات و درختوں کی کھٹائی روکنےکے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین