کراچی میں میٹرک بورڈ کے امتحانات میں بے نظمی پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی بھی بے نظمی کا شکار ہوگئی۔
مشیر تعلیمی بورڈ سندھ نثار کھوڑو کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی کمیٹی تاحال کام شروع نہیں کرسکی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کی رکن حور مظہر نے کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق حور مظہر نے نجی مصروفیات کے باعث کمیٹی کا حصہ بننے سے معذرت کی ہے۔