• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانی عملے کے موبائل اور نیٹ ڈیوائس کے استعمال پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے تعلیمی بورڈ نثار کھوڑو نے امتحانی عملے کے موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیوائس استعمال کرنے پر پابندی لگادی۔

نثار کھوڑو نے کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک امتحان میں واٹس ایپ سے پرچہ آؤٹ ہونے اور نقل کے معاملے پر ایکشن لے لیا۔

انہوں نے دوران امتحانات عملے کے موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیوائس کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دوران امتحان انویجی لیٹرز اور بورڈ کا عملہ موبائل فون اور نیٹ ڈیوائس استعمال نہیں کرسکے گا۔

اس حوالے سے نثار کھوڑو نے کہاکہ طلبہ اور طالبات پر بھی امتحان کے دوران موبائل لانے پر پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ امتحانی مراکز پر طلبہ و طالبات اور عملےکی بھی تلاشی لے، امتحانی مرکز کے اندر سے ملے موبائل فون کو ضبط کرلیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے تعلیمی بورڈ نے مزید کہا کہ واٹس ایپ پر پرچہ آؤٹ ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 پر عمل کرائے۔

تازہ ترین