• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت نے منی بجٹ پیش کردیا، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت نے اشیاء خورد ونوش اور پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے منی بجٹ پیش کردیا ہے، موجودہ حکومت ملک کی واحد حکومت ہے جو اپنی پہلی مدت میں ہی غیر مقبول حد درجہ عوام کی نظروں میں گر چکی ہے،انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوجائے گا، عوام پہلے ہی گرانی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور اب ایک بار پھر حکومت نے مہنگائی میں مزید اضافہ کردیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر تین اہم اشیاء گھی ، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری سے غریب عوام بہت زیادہ متاثر ہوں گے، موجودہ حکومت کے غیر ملکی وزراء عوام کے ساتھ مسلسل مذاق کررہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے عوام کو تنہا چھوڑ دیا ہے، عمران خان کی حکومت انتخابات سے قبل کئے گئے اپنے کسی بھی نعرے پر عمل نہیں کرسکی ، جس سے حکومت اور پی ٹی آئی کی ساکھ دائو پر لگ چکی ہے، موجودہ حکومت ملک کی واحد حکومت ہے جو اپنی پہلی مدت میں ہی غیر مقبول حد درجہ عوام کی نظروں میں گر چکی ہے، عمران خان نے عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی تو پی ٹی آئی سے عوام مزید بیزارہوجائیں گے۔

تازہ ترین