• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساحل پر دھنسے جہاز کو نکالنے کا کام شروع نہ ہوسکا

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے سی ویو کے ساحل کے قریب دھنسنے والے پانامہ کے جہاز کو نکالنے کا کام کئی گھنٹوں بعد بھی شروع نہ ہوسکا۔

شپنگ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق پانامہ کے کارگو جہاز کو 2 اگست کو بندرگاہ پر لنگر انداز ہونا تھا جبکہ کے پی ٹی انتظامیہ نے جہاز کو جگہ الاٹ نہ کیے جانے کا دعوی بھی کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جہاز نکالنے کیلئے کے پی ٹی کے روانہ ٹگ جائے وقوعہ پر ابھی تک نہیں پہنچ سکے ہیں ،جہاز کا نچلا حصہ ساحل میں دھنسا ہوا ہے۔

دوسری جانب شپنگ ماہرین کاکہنا ہے کہ جہاز کسی ملک کی سمندری حدود میں بلا اجازت داخل نہیں ہوتے۔

ماہرین کا اس واقعےپر کہنا ہے کہ جہاز انجن خراب ہونے پر پورٹ کو ایمرجنسی کال دیتے ہیں، تاہم اس جہاز کے معاملے میں کراچی پورٹ جہاز کو ساحل پر آنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پھنسا ہوا جہاز پانامہ کا ہے اور اسے کراچی پورٹ کے بعد استنبول جانا تھا۔

واضح رہے کہ 77 ہینگ ٹونگ بحری جہاز پر کئی کنٹینر لدے ہوئے ہیں، کارگو بحری جہاز ساحل پر ایک کلو میٹر سے کم دوری پر موجود ہے۔

تازہ ترین