• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 20 سے 22 لاکھ گائے اور 55 سے 60 لاکھ بکرے و دنبے ذبح کیے گئے، ٹینریز ایسوسی ایشن

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور میں ساڑھے 4 لاکھ گائے قربان کی گئی۔ 

ٹینریز ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ شہر میں ساڑھے 5 تا 6 لاکھ دبنے اور بکرے ذبح کئےگئے۔ جبکہ ملک بھر میں 20 سے 22 لاکھ گائے قربان کی گئیں۔ جبکہ پورے ملک میں 55 سے 60 لاکھ بکرے اور دنبے ذبح کیے گئے۔ اس کے علاوہ ملک میں 1 لاکھ اونٹ بھی قربان کیے گئے۔ 

چمڑہ منڈی ذرائع کے مطابق مہنگائی کے باعث اس سال 20 فیصد قربانی کم رہی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ 1.5 تا 2 ارب روپےکی کھالیں ضائع ہوگئیں۔ گزشتہ سال 13 سے 14 لاکھ کھالیں جمع ہوئی تھیں۔ اس سال صرف 10 لاکھ کھالیں جمع ہوسکی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق گائے کی کھال کا ریٹ ایک ہزار تا 1200روپےرہا۔ جبکہ بکرے کی کھال180روپے اور دنبے کی 110روپے تک فروخت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اونٹ کی کھال کا ریٹ 550 روپے تک رہا۔

تازہ ترین