• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات، محض ملاقات تھی، محمد زبیر


مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات، محض ملاقات تھی، اسے توثیق یا تائید نہ سمجھا جائے۔

پرو گرام نیا پاکستان میں شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ میاں نواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات کا پارٹی کو علم تھا۔

اس سوال پر کہ حمداللّٰہ محب کے پاکستان مخالف بیان پر نواز شریف نے مذمت کی؟ تو (ن) لیگی رہنما نے جواب دیا کہ پارٹی نے حمداللّٰہ محب کے بیانات کی مذمت کی تھی۔ 

تازہ ترین