• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میں نے ایک صاحب کو قربانی کی کھال دی ۔اب معلوم ہوا ہے کہ وہ سید ہیں ،اب کیا کھال کی رقم صدقہ کرنا ہوگی؟

جواب:۔ سید کو قربانی کی کھال دینا جائز ہے ، اس لیے کھال کی رقم صدقہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ سید حضرات کو پہلے بیت المال میں سے معقول حصہ ملتا تھا، مگر اب ریاست اس خیر سے محروم ہے، دوسری طرف سادات کو زکوٰۃ اور صدقہ واجبہ بھی نہیں دیا جاسکتا، اس وجہ سے بہت ضروری ہے کہ نفلی عطیات ان کی خدمت میں پیش کیے جائیں ۔ان کی محبت کو حسن خاتمہ میں بہت دخل ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk