• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے، فرخ حبیب


وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ رہن سہن کے اخراجات میں پاکستان سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

فرخ حبیب کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ورلڈ پاپولیشن ریویو کے جاری کیئے گئے اعداد و شمار شیئر کیئے گئے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے دنیا میں رہن سہن کے اخراجات کی رپورٹ2021ء جاری کر دی ہے، رہن سہن کے اخراجات میں پاکستان سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 22 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 937 آبادی کے ساتھ پاکستان میں کاسٹ آف لیونگ 18.58 ہے، 3 کروڑ 98 لاکھ 35 ہزار 428 آبادی کے ساتھ افغانستان میں کاسٹ آف لیونگ 24.51 ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں 1 ارب 39 کروڑ 34 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ کاسٹ آف لیونگ 25.14 ہے۔

تازہ ترین