• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فاوچی نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے باوجود امریکا میں لاک ڈاؤن کا امکان نہیں ہے۔

ڈاکٹر فاوچی کا کہنا ہے کہ امریکا میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ویکسین لگوالی ہے، ماضی کی طرح لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں صدر بائیڈن نے کچھ امریکی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا امکان ظاہر کیا تھا۔

تازہ ترین