کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جعفریہ الائنس کے 10 رکنی وفد کی ملاقات ، گورنر ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں محرم الحرام کے جلوسوں اور اجتماعات کی سیکورٹی کے انتظامات، شہر میں امن و امان کے قیام، پانی و بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور دیگر دلچسپی کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عزاداروں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے اور جلوسوں اور مجالس کے دوران بلا تعطل بجلی اور پانی کی دستیابی کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ گورنر سندھ نے علماء اور مجالس کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔