• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راول ڈیم میں تین سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا منصوبہ کئی سال سے زیرالتوا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ کے حکم کے باجود ابھی تک راول ڈیم میں آ لودہ پانی کی آ میزش کو روکنے کیلئے کیچمنٹ ایریا میں تین سیوریج ٹر یٹمنٹ پلانٹ لگانے کا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ۔ یہ منصوبہ کئی سال سے زیر التواء ہے۔ اس کے دو مرتبہ ٹینڈر کیے گئے ۔ دو مرتبہ پی سی ون بنا اور ابھی تک نظر ثانی شدہ پی سی ون منظور نہیں کیا گیا اور نہ ہی ٹینڈر قبول کیا گیا ہے۔اس وقت بہارہ کہو‘ سملی ڈیم روڈ ‘ مل پور اور بنی گالہ کی آ بادیوں کا سیوریج بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے راول ڈیم میں جا رہا ہے جس سے پینے کا پانی آ لودہ ہورہا ہے۔ یہ پانی راولپنڈی کینٹ اور شہر کے لوگ پیتے ہیں ۔ اس آ لودگی کو روکنے کیلئے کورنگ نالہ ‘ سملی ڈیم روڈ اور بر ی امام کے مقامات پر سیوریج ٹر یٹمنٹ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان پلانٹس کی تنصیب پر ساڑھے تین ارب روپے لاگت آ ئے گی۔ کلپ پانچ ارب روپے کا منصو بہ ہے۔ باقی رقم ٹرنک سیوریج لائنز بھی بچھائی جا ئیں گی۔ ایک سال فرم اس کا آپریشن بھی چلائے گی۔ ذ رائع نے بتایا کہ پی سی ون پلاننگ کمیشن بھیجا گیا تھا لیکن پلاننگ کمیشن نے اعتراض کیا کہ چونکہ 36فی صد شیئر پنجاب حکومت کا ہے اسلئے اس کی منظوری پنجاب کے پلاننگ اینڈدویلپمنٹ بورڈ سے بھی لی جا ئے۔ یہ پی سی ون سی ڈی اے نے پنجاب حکو مت کو بھیجا ہےلیکن ابھی تک پی اینڈ ڈی نے اس کی منظوری نہیں دی ۔ سی ڈی اے نے کم آفر دینے والی کمپنی کو بھی لیٹر آف سٹارٹ کو قبو لیت کا خط جاری نہیں کیا گیا بلکہ اسے پی سی ون کی منظوری سے مشروط کردیاگیا ہے۔
تازہ ترین