• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم جیسے کیسوں کا حل پولیس مقابلہ نہیں ہے،تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان سارہ الیاس کے پہلے سوال کیا نور مقدم جیسے کیسوں کا واحد حل پولیس مقابلہ ہی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نور مقدم جیسے کیسوں کا حل پولیس مقابلہ نہیں ہے،معاشرہ اور حکومت بھی وہی کرنے لگے جو مجرم کرتے ہیں تو ان میں کیا فرق رہ جائے گا۔ریما عمر نے کہا کہ نور مقدم جیسے کیسوں کا حل پولیس مقابلہ نہیں ہے، ماورائے عدالت حل نہیں بلکہ ایک مسئلہ ہے، ہمارا نظام انصاف اس معیار تک نہیں پہنچا کہ لوگ ہر معاملہ میں انصاف کی توقع کرسکیں،شیخ رشید وزیرداخلہ ہیں کیا انہیں اس وقت خواتین کے احساسات نہیں پتا ہیں، شیخ رشید ایسی باتیں کر کے خواتین کی بے عزتی کررہے ہیں، شیخ رشید کو فضول باتیں کرنے کے بجائے ملزم کو سزا دلانے پرتوجہ مرکوز کرنی چاہئے، یہاں روزانہ خواتین، بچیوں اور بچوں کیخلاف سیکڑوں جرائم ہوتے ہیں کس کس کو ماورائے عدالت قتل کریں گے، ہمیں اپنا نظام انصاف مضبوط بنانا ہے تاکہ ہر کسی کو انصاف مل سکے، بہت سے لوگ نظام کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔

تازہ ترین