کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کو بدین میں دکان پر حملے کے الزام سے بری کر دیا۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 6 سال بعد کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کراچی نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت 27 ملزمان کو بری کر دیا۔
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں کے خلاف بدین میں 2015ء میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ذوالفقار مرزا پر بدین میں امتیاز میمن کی دکان پر ساتھیوں سمیت حملہ کرنے کا الزام تھا۔
ذوالفقار مرزا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ مقدمہ اس وقت کی سندھ حکومت نے سیاسی انتقام کے لے بنایا تھا۔