• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمان نے الخدمت کے موبائل ویکسی نیشن یونٹ کا افتتاح کردیا


جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت نے معذور اور ضعیف شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے موبائل ویکسینیشن یونٹ قائم کردیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے چوہدری خلیق الزماں روڈ کلفٹن میں الخدمت موبائل ویکسینیشن یونٹ کا افتتاح کیا۔

موبائل ویکسکنیشن یونٹ کراچی کے مختلف مقامات پر معذور اور ضعیف شہریوں کو ویکسین لگائے گا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کورونا وبا کے آغاز سے ہی جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار پورے پاکستان میں کام کررہے ہیں۔ الخدمت نے شہر بھر میں اسپرے مہم چلائی اور گھر گھر کھانا پہنچایا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ کراچی کے عوام ے حق کی بات کرتی ہے۔ الخدمت اپنی استطاعت کے مطابق کام کررہی ہے اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ لاک ڈاؤن میں ایسا نظام بنائے جس سے معاشی نقصان نہ ہو۔ حکومت کورونا ریلیف فنڈز کا درست استعمال کرے اور کراچی کے عوام کو سہولت فراہم کرے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر اسکول اور کالجز کھولے جائیں۔

رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے کہا کہ الخدمت کی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے شھر بھر میں سرگرمیاں جاری ہے۔

تازہ ترین