امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے فائزر اور موڈرنا کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی منظوری آج متوقع ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ایف ڈی اے آج فائزر اور موڈرنا کوروناویکسین کی تیسری خوراک کی منظوری دے سکتی ہے۔
کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی منظوری دیئے جانے کا مقصد کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد کی مدد کرناہے۔
کورونا ویکسین کی تیسری خوراک بیمار اور کمزور قوت مدافعت رکھنے والوں کو اضافی تحفظ دے سکے گی۔