• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی خاندان سےعلیحدگی اختیار کرنے والے برطانوی شہزادہ ہیری رواں سال کے آخر میں نیٹ فلکس فلم کے عملے کے ساتھ برطانیہ آئیں گےاور امریکا واپس جانے سے پہلے وہ اپنی دادی ملکہ برطانیہ سے ملاقات کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، شہزادہ ہیری رواں سال شہزادہ ہیری اپنی برطانیہ واپسی پر ایک ہفتے کے آخرمیں نوٹنگھم شائر میں ہالینڈ میں  فوجیوں کےاگلے سال ہونے والے انویکٹس گیمز کی منصوبہ بندی کی قیادت کریں گے۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ ہیری امریکا واپس آنے سے پہلے ملکہ الزبتھ سے بھی ملاقات کریں گے، البتہ فوری طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ اپنے بھائی شہزادہ ولیم سے بھی ملیں گے یا نہیں ۔

خیال رہے کہ نیٹ فلکس فلم کاعملہ جسے آرچویل پروڈکشن نے ملازمت دی ہے گزشتہ سال ہونے والے نیٹ فلکس اور سسیکس کے آرک ویل فاؤنڈیشن کے مابین 100 ملین پونڈ کے معاہدے کے تحت کھیلوں پرمبنی ایک دستاویزی فلم' ہارٹ آف انویکٹس ' فلم کی عکس بندی کرے گا ۔

واضح رہے کہ اس دورے پر ڈیوک آف سسیکس کے ساتھ ان کی اہلیہ میگھن مارکل اور بچےنہیں ہوں گے۔

تازہ ترین