پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنے بیٹے ازیان اور اہلیہ یمنیٰ کی ایک ساتھ پہلی تصویر شیئر کر دی ہے۔
زید علی کی جانب سے اپنے فوٹو ویڈیو شیئرنگ اکاؤنٹ، انسٹا گرام پر نوزائیدہ بیٹے ازیان کی تصویر شیئر کی گئی ہے، اس تصویر میں زید کی اہلیہ یمنیٰ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
زید علی کی جانب سے یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’میرے دو فرشتے۔‘
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زید کا ننھا سا بیٹا ازیان اپنی والدہ یمنیٰ کے ساتھ آرام کر رہا ہے۔
زید علی کی اس پوسٹ پر اُن کے ساتھی یوٹیوبرز سمیت اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے بھی خوب دعائیہ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔