• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت، ارب پتی ایلون مسک نے چند ہی دنوں میں جیف بیزوس سے دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا ٹائٹل چھین کر دوبارہ اپنے نام کر لیا ہے۔

بلومبرگ کی جانب سے ارب پتی انڈیکس سے متعلق جاری کی گئی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق برقی کاریں اور خلائی راکٹ بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے دوبارہ سے دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

بلومبرگ کی ارب پتی انڈیکس کے مطابق ایلون مسک نے گزشتہ روز 6.35 بلین کا بزنس کیا جس کے بعد اُن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 192 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ روز ایلون مسک کی کمپنی کی کاروں کی مالیت میں بھی اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے قیمتی کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی مجموعی مالیت 707 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایلون مسک کے امیر ترین شخصیات کی فہر ست میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد ایمیزون کے بانی جیف بیزوس دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے دولت مند ترین افراد  میں ایلون مسک اور جیف بیزوس آمنے سامنے ہیں جبکہ  اِن دونوں سے یہ ٹائٹل حال ہی میں برنارڈ آرنالٹ بھی یہ ٹائٹل چھیننے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بلومبرگ کی جانب سے جاری کی گئی ارب پتی انڈیکس رپوٹ کے مطابق ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور  دنیا کی امیر ترین شخصیات میں پہلے نمبر پر آگئے تھے جبکہ ایلون مسک نے فرانس کے لگژری میگنیٹ برنارڈ آرنالٹ سے دوسری پوزیشن چھین لی تھی۔

تازہ ترین