• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاد علی نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو خوشخبری سنادی

لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے اپنی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنا جلد ایک نیا گانا جاری کرنے کے حوالے سے خوشخبری سُنادی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سالگرہ کے پیغامات شیئر کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

سجاد علی نے مختصر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میری فیملی دوستوں ، میڈیا اور خاص طور پر میرے چاہنے والوں کا  سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے شکریہ۔‘

سفید شلوار قمیص میں ملبوس سجاد علی نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے آنے والے قومی گیت کے سیٹ پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے سجاد علی کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا۔

90ء کی دہائی میں گلوکاری کے شعبے میں حکمرانی کرنے والے سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں۔

سجاد علی گائیکی کے ساتھ ساتھ کمپوزنگ میں بھی یکساں مہارت رکھتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ان کے ہرگانے کی کامیابی ہے۔

تازہ ترین