• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین پارلیمنٹ کے صدر کا یورپ سے افغان مہاجرین کیلئے دل کھلا نہ کرنے کا شکوہ

یورپین پارلیمنٹ کے صدر نے یورپ سے افغان مہاجرین کے لیے دل کھلا نہ کرنے کا شکوہ کردیا۔

یورپین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے یہ شکوہ یورپ کے موجودہ صدر ملک سلوانیہ کے دارالحکومت Ljubljana میں اسٹریٹجک فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ روز برسلز میں منعقد ہونے والے یورپین وزرائے خارجہ کے افغانستان سے متعلق اجلاس کے نتائج سے انتہائی مایوس ہوئے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "کیونکہ افغانستان کے مہاجرین کے لیے غیر یورپی دنیا نے جس طرح کھلے دل کا مظاہرہ کیا ہے، ہمارے کسی ایک بھی یورپین ممبر ملک کی جانب سے اس طرح کا اظہار دیکھنے میں نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ ہم اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو وہاں سے نکال رہے ہیں لیکن کسی نے ان افغانوں کے لیے جرات نہیں دکھائی جن کی زندگیوں کو حقیقی خطرہ لاحق ہے۔

یورپین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے مزید کہا کہ ہم یہ نہیں کہ سکتے کہ افغانستان کے سوال سے ہمارا تعلق نہیں، کیونکہ ہم نے اس مشن میں حصہ لیا اور اس کے مقاصد کو اپنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لیے آج یورپ کی جانب سے بین الاقوامی اسٹیج پر ایک مشترکہ آواز کا آنا بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین