• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے انڈسٹری سے کنارہ کشی کے بعد واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کر کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔

ایمن سلیم نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’بالکل یہ درست ہے، وہ انڈسٹری میں آنے کا ارادہ کر چکی ہیں اور اب انڈسٹری کا حصہ ہی رہیں گی۔‘

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’آپ سب کے خلوص اور محبت نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ وہ واپس آجائیں، مجھے اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کے لیے بے حد شکریہ۔‘

ایمن سلیم کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ اپنے آنے والے پروجیکٹس کے لیے بے حد پُر جوش محسوس کر رہی ہیں۔‘

تازہ ترین