• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

62فیصد ڈرائیور اسمارٹ موٹرویز پر ہارڈ شولڈر بحالی کے خواہاں

لندن (پی اے) ایک تازہ سروے رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ62 فیصد ڈرائیور اسمارٹ موٹرویز پر ہارڈ شولڈر بحالی کے خواہاں ہیں۔ آر اے سی کی جانب سے کرائے گئے سروے کے دوران 62 فیصد ڈرائیوروں نے موٹرویز کے متنازعہ تمام لین میں گاڑیاں چلانےجو چلتی ہوئی ٹریفک کو ہنگامی طورپر روکنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں، ختم کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم انھوں نے ٹریفک کی روانی قائم رکھنے اور بریک ڈائون کا پتہ چلانے کی ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ موٹرویز کے بارے میں تشویش کا اظہار ایسے کئی جان لیوا حادثات کے بعد کیا گیا ہے، جن میں پیچھے سے آنے والی گاڑیاں پہلے سے کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گئی تھیں۔ نیشنل ہائی ویز نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ سڑکیں روایتی موٹرویز کی طرح محفوظ ہیں۔ سروے کے دوران 2,400 ڈرائیوروں سے بات کی گئی اور ان میں سے صرف 24 فیصد نے حکومت کی موجودہ پالیسی جاری رکھنے کی حمایت کی۔ 63 فیصد ڈرائیوروں کا خیال تھا کہ رفتار کی مختلف حدیں مقرر کرنے یا ای آر اے کی جانب سے ہارڈ شولڈر ختم کئے جانے پر مناسب رقم کی ادائیگی جیسے اقدامات کافی نہیں ہیں، آر اے سی کے روڈ پالیسی کے سربراہ نکولس Lyes کا کہنا ہے کہ ہماری ریسرچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسمارٹ موٹرویز کی تمام لینز پر گاڑیاں چلانے سے تحفظ کے حوالے سے ہر عمر کے ڈرائیور کی سوچ دوسرے سے مختلف ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہارڈشولڈر کی بحالی سے ہی زیادہ تر ڈرائیور مطمئن ہوسکتے ہیں، اس طرح اب حکومت موجودہ تمام لین پر گاڑیاں چلانے کے غیر مقبول طریقہ کار یا ہارڈ شولڈر بحال کرنے کے مشکل فیصلے میں پھنس گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسمارٹ موٹرویز پر ہلاکتیں روایتی موٹروے کے مقابلے میں کم ہوتی ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ بعض ڈرائیور ان پر خود کو کم محفوظ تصور کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جن موٹرویز تمام لین پر گاڑیاں چلائی جاتی ہیں، ان پر دیگر اقدامات کے علاوہ کھڑی ہوئی گاڑیوں کی نشاندہی کرنے والی ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم ان سڑکوں پر پہلے سے بنے ہوئے راستوں پر بھی یہ ٹیکنالوجی لگانے کا کام تیز کر رہے ہیں اور اگلے سال ستمبر تک یہ کام مکمل ہوجائے گا۔ ڈرائیوروں کو زیادہ اعتماد دلانے کیلئے اس ہفتے ہائی کوڈ کو بھی اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، جس میں اسمارٹ موٹرویز استعمال کرنے والوں کیلئے مزید گائیڈنس شامل ہوں گی، جن میں ہنگامی حالت میں گاڑی کہاں روکنا ہے اور ریڈX کے قریب واقع لین پر گاڑی نہ چلانا شامل ہے۔
تازہ ترین