• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افراد نے خواتین سے 35 تولے زیورات چھین لئے، شہری تین گاڑیوں، 19 موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ایک رکشے 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ، مویشیوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی گاڑی،پانچ موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات پانچ مسلح افراد نے اسلحے کی نوک پر خواتین سے 35 تولے سونا اتروا لیا ۔ ملزمان درجنوں گھڑیاں اورپانچ موبائل بھی لوٹ کر فرارہو گئے۔ تھانہ ائرپورٹ کو محمد امین چیمہ نے بتایاکہ میں اور میرا بیٹا عمر اپنی گاڑی میں گھر سے نکلے جب ہم گلی نمبر17گلزار قائد جارہے تھے کہ پیچھے سے ایک موٹرسائیکل آیا جس پر 2نامعلوم اشخاص سوار تھے جنہوں نے عمر کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا، میرے بیٹے نے گاڑی بھگا لی تو پیچھے سے نامعلوم اشخاص نے پسٹل سے فائر کیے جس سے ایک فائر میرے بیٹے کو کمر میں لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ دھمیال کیمپ کے قریب محمد احمد کے گھرتین نامعلوم ملزمان داخل ہوئے گھروالوں کے جاگنے پربھاگتے ہوئے انہوں نے فائر کئے جس سے ایک فائر احمد کے بائیں کندھے پر لگا ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ پیرودھائی روڈپر ظفرعباس کی دکان سے 60 موبائل مالیتی ایک لاکھ 44ہزار روپے اور 5 ایل سی ڈیزمالیتی50ہزارروپے نامعلوم چورچوری کرکے لے گئے۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ گدوال میں نامعلوم چور کاشف محمود راجہ کے گھرکے تالے توڑکر ایک لاکھ 10ہزارروپے ، 2 طلائی انگوٹھیاں چوری کرکے لے گئے۔تھانہ شالیمار کے علا قے ایف الیون میں کامران رضا کے دفتر سے ایل سی ڈی ،نقدی ،پسٹل مالیت ایک لاکھ روپے چوری کر لیا گیا ۔ اسلحہ کی نوک پر موبائل، نقدی چھیننے اور چوری کی دیگر وارداتیں تھانہ رتہ امرال، صادق آباد، نیوٹائون، ویسٹرج، جاتلی، صدر بیرونی، سٹی، گنجمنڈی، پیر ودھائی، کینٹ، نصیر آباد وارث خان، بنی، ائر پورٹ، ٹیکسلا، تھانہ رمنا کے علاقوں میں پیش آئیں۔
تازہ ترین