• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو تحفظ دینا ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر 24ستمبر کو تحریری بیانات طلب کرلئے ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو تحفظ دینا ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دیکھیں ایسے پراجیکٹس پر ماحولیاتی اثرات کیا آتے ہیں،درخواست گزاران کے وکیل وقار اے شیخ کا کہنا تھا کہ عدالت نے معاونت کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر رکھا مگر ابھی تک تحریری بیان نہیں آیا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا 4 تاریخوں سے کہہ رہا ہوں کہ تمام فریقین تحریری بیان جمع کروائیں، پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب دیا شق وار جواب اور رپورٹ جمع کروا دی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کیا یہ کارکردگی ہے پنجاب حکومت کے وکیل کی؟ تحریری بیانات کے بنیاد پر سپریم کورٹ سے کیس ریمانڈ ہو جاتے ہیں، وکیل ایل ڈی اے نے کہا فیروزوالا کا علاقہ ایل ڈی اے سے لے لیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل احمد رافع عالم نے کہادرخواستوں میں زمین کو ایکوائر کرنا اور ماحولیاتی معاملات کو چیلنج کیا گیا ہے،عدالت نےریمارکس دیئے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو تحفظ دینا ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دیکھیں ایسے پراجیکٹس پر ماحولیاتی اثرات کیا آتے ہیں، اب ہمیں گرین گروتھ کی طرف جانا پڑے گا، اب آپ دیکھیں اورنج لائن میں کیا ہو رہا ہے؟
تازہ ترین