• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ملکی خزانے کو زیادہ مالی وسائل فراہم کرتا ہے، عثمان ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)مشیر وزیر اعظم پاکستان برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ انکی حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پایہ تعمیل تک پہنچانے کے لئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

کراچی جو ملک کا صنعتی اور تجارتی مرکز ہونے کے ساتھ ملکی خزانے کو زیادہ مالی وسائل فراہم کرتا ہے کے لئے گرین لائن کا منصوبہ،سرکلر ریلوے کے ساتھ صاف پانی کی فراہمی سے متعلق فور منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ کارپوریشن میاں اعجاز جاوید اور ضلعی چیرمین خواجہ عارف احمد سمیت محمد پورہ،شہبا پورہ، روڈس روڈ اور حبیب پورہ یونین کونسل کے کارکنوں اور عہدیدران سے دوران ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن اور سرکولر ریلوے سے لوگوں کو نہایت ازاں اور آسان سفری سہولیات فراہم ہوسکے گی حالانکہ برسر اقتدار پاکستان پیپلز پارٹی کا آئینی فرض ہے کہ وہ اپنے ووٹرز کے ووٹ کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے انکے مسائل کا حل کرے۔

تازہ ترین