• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم ایشین ایونٹ کیلئے این او سی، فنڈز کی منتظر

لاہور (جنگ نیوز) پاکستان کی نمبر ون ٹیبل ٹینس پلیئر پرنیا خان نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے فریاد کی ہے کہ وہ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے این او سی جاری کرے اور فنڈز دے۔ وہ ایشین ایونٹ میں پرفارم کرنا چاہتی ہیں تاکہ مستقبل میں ورلڈ چیمپئن شپ اور اولمپکس کے لیے کوالیفکیشن کے سفر کو جاری رکھ سکیں ۔ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 28 ستمبر سے دوحا میں کھیلی جائیگی ۔ تاحال پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیے گئے اور نہ ہی ان کے لیے فنڈز کا انتظام ہو سکا ہے۔ ٹیم میں 10 مرد و خواتین کھلاڑی شامل ہیں، انہیں 25 ستمبر کو ہر صورت میں دوحا پہنچنا ہے جبکہ ابھی این او سی ملنے پر انٹری بھی کرانا ہے۔ یاد رہے کہ پرنیا خان نے حال ہی میں کوئٹہ میں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت کر کم عمر نیشنل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

تازہ ترین