• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ خان محمد کی نماز جنازہ ادا، کمیونٹی شخصیات کا خراج عقیدت

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن میں مقیم سرہوٹہ کوٹلی کی بزرگ شخصیت راجہ خان محمد خان کی نماز جنازہ لوٹن سنٹرل ماسک میں خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد کی امامت میں ادا کر دی گئی، اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ حافظ اعجاز احمد نے کہا کہ مرحوم اپنی ذات میں ایک تحریک تھے، خدمت خلق ان کا مشن تھا ۔مرحوم نے لوگوں کی بڑی خدمت کی جس پر کمیونٹی ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ نماز جنازہ میں شریک لارڈ قربان حسین نے مرحوم کے صاحبزادے راجہ محمد الیاس خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ان کے ساتھ ہمیشہ شفقت سے پیش آتے ۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، مختلف سیاسی سماجی شخصیات شبیر مغل، ملک اعجاز، راجہ کمان افسر ، راجہ قیوم، مقصود چوہدری، راجہ مظفر، راجہ سلیم، راجہ محمد یعقوب خان، چوہدری امتیاز، راجہ شاہد، ماسٹر راجہ سفیر، راجہ شکیل، چوہدری محمد اکرم، سر فراز چوہدری، جہانگیر چوہدری، چوہدری محمد عظیم، لالہ چوہدری امتیاز، چوہدری خادم، چوہدری صغیر، شوکت راجہ، عابد راجہ، سولیسٹر ملک صادق سبہانی ، راجہ رفیق، بیرسٹر رمیض رفیق، راجہ آصف خان ، راجہ زاورب، راجہ خالد، شاہد زمان، راجہ ظفر جونیئر، ملک پنوں، فاروق رولوی، چوہدری نثار، چوہدری صابر، صوفی عارف، صوفی عجائب، کونسلرز آصف مسعود چوہدری اور طاہر ملک، وٹفورڈ سے حاجی منیر خان، چوہدری غلام مصطفی مہتہ، ویکفیلڈ سے راجہ اعجاز، برمنگھم سے سید شوکت شاہ، نوٹنگھم سے جبار مغل سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی، مرحوم کی تدفین آبائی گاؤں سرہوٹہ نمبر 2 کوٹلی میں کی جائے گی ۔دریں اثناء، سابق کمشنر آزاد کشمیر چوہدری عبدالقیوم، سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر سفیر اقبال، پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری، تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف، کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کوار ڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد قربان سمیت متعدد شخصیات نے راجہ خان محمد خان کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
تازہ ترین