• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی چیف کا ڈومیسٹک کرکٹ میں انٹرنیشنل کوچز لانے کا عندیہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اتوار کو ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے لاہور میں ملاقات کی،اس موقع پر کوچز اور سپورٹ اسٹاف کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ رمیز کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نہیں، بطور کرکٹر ملنے آیا ہوں۔ میرے دروازے کھلے ہیں۔ ہم نے مل کر پاکستان کرکٹ کو مضبوط بنانا ہے۔ کھلاڑی محنت کریں۔ کوچز اور پچز کا معیار بہتر کریں گے، انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں غیر ملکی کوچز متعارف کرانے کی بھی نوید سنائی۔ چیئرمین نے کھلاڑی آگے بڑھنے کے لیے شارٹ کٹ کو ذہن سے نکال دیں، پرفارمرز کو ضرور موقع ملے گا۔ نوجوان کرکٹرز کو کھیل میں جدت لانے، فیلڈنگ اور فٹنس بہتر بنانے کی ہدایت کے ساتھ انٹرنیشنل معیار کی سہولیات فراہم کرنے اور مزید پیسہ خرچ کرنے کا بھی اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، سینئرز آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ ملاقات میں ایک کرکٹر نے کہاکہ 30 سال سے کوئی اوپرہوجائے تو کھلاتے نہیں ہیں، اس پر رمیز راجہ نے کہا کہ محنت کریں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، صرف میرٹ پرسلیکشن ہوگی۔ ڈومیسٹک کرکٹرزکے معاوضے مزید بڑھائیں گے۔ رمیز نے سرفراز احمد کا نام لے کر پرفارمنس جبکہ انور علی اور رومان رئیس کے کم بیک کوسراہا۔

تازہ ترین