• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے 21؍ افراد کا انتقال، مثبت کیسز کی شرح 2.34 پر آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک / اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں کورونا سے 21؍ افراد انتقال کرگئے اور 1021نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مثبت کیسز کی شرح 2.34؍ پر آگئی ہے جبکہ 1683مریض صحت یاب ہوگئے ، سندھ میں 9؍ افرادکی وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24؍ گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43578ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1021 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 21؍ افراد انتقال کر گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.34فیصد رہی۔ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28173ہو گئی اور مجموعی کیسز 12لاکھ 60ہزار 669تک جا پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ 24؍ گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1683مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11لاکھ 91ہزار 425ہو گئی ہے۔

تازہ ترین