• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اور آٹے فراہمی کی چیکنگ سپیشل برانچ سے کرائی جائے گی، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نےکہا ہے کہ چینی اور آٹے فراہمی کی چیکنگ سپیشل برانچ سے کرائی جائے گی اور کسی بھی پوائنٹ پر عدم دستیابی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں منعقدہ پرائس کنٹرول کے سلسلے میں وڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی،انہوں نےڈپٹی کمشنرز چینی اور آٹے کی کنٹرول ریٹس پر بلاتعطل فراہمی ، چینی کوٹے کے مطابق اضلاع میں شہریوں تک شفاف انداز میں پہنچانے ، ہول سیل پوائنٹس اور کریانہ سٹورز پر آٹے کے سٹال فعال کرنےاور جبکہ چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے ہر شہری تک فراہمی کو یقینی بنائیں ڈویژن بھر کی منڈیوں میں سپلائی چین کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ مہنگائی کو لگام ڈالی جاسکے،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنرز وہاڑی، لودھراں اور خانیوال بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم پر معیار اور کنٹرول ریٹس یقینی بنائے جارہے ہیں ۔ضلع کے بڑے شاپنگ سینٹرز پر ڈی سی کاؤنٹر بھی مکمل فعال کردیے گئے ہیں، منڈیوں میں طلب و رسد اور ریٹ میکنزم پر کڑی نظر ہے۔
تازہ ترین