• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانٹیکٹ لینسز کا استعمال کرنے والوں کو کن باتوں کی احتیاط کرنی چاہیے؟

بطور فیشن یا بینائی کی کمزوری کی وجہ سےکانٹیکٹ لینسز کا استعمال بہت عام ہو چُکا ہے لیکن اس ضمن میں بعض باتوں کا خاص خیال رکھنا لازم ہے۔

کانٹیکٹ لینسز ہمیشہ معیاری کمپنی کے استعمال کریں، لینسز لگاتے یا اُتارتے ہوئے ہاتھ اچھی طرح دھو لیں۔

کانٹیکٹ لینسز کو ہمیشہ مخصوص سلوشن میں رکھیں اور ہر تین دِن بعد یہ سلوشن تبدیل کرلیں، لینسز اُتار کر سوئیں۔

کانٹیکٹ لینسز کی میعاد ختم ہونے کا بھی خاص خیال رکھا جائے، لینسز لگانے کے دوران آنکھوں میں کسی قسم کی دوا نہ ڈالیں، اگر آنکھیں سُرخی مائل ہوں یا ان سے رطوبت یا پانی خارج ہورہا ہو تو لینسز لگانے سےگریز کریں۔

اگر لینسز لگانے کے بعد چُبھن یا تکلیف محسوس ہو تو فوراً اُتار دیں، تاکہ انفیکشن کی شکایت نہ ہو اور فوری طور پر معالج سے رابطہ کرلیں۔

تازہ ترین