• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہالینڈ کی ڈائری۔۔۔راجہ فاروق حیدر
دنیا جہاں جہاں مسلمان آباد ہیں وہ اپنے آقاﷺ کی ولادت کی خوشیاں منا رہے ہیں،میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ہالینڈ اور دیگر یورپی ممالک میں محافل نعت، سیرت النبی ﷺ کانفرنسز، میلادجلوس و ریلیاں اور دیگر پروگرامز تشکیل دیئے جا رہے ہیں، مساجد اور دیگر اسلامی مراکز سجائے جا رہے ہیں، یہ بات حقیقت ہے کہ حضور نبی کریمﷺ کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، آپﷺ کی آمد کی مناسبت سے ضرور خوشیاں منانی چاہئے، آپﷺ کی حیات طیبہ اتنا وسیع موضوع ہےکہ لکھنے میں قلم خشک ہو جاتا ہے اور سرکار مدینہﷺ کی ثنا کا ایک باب بھی پورا نہیں ہوتا، حسنین پاکؓ کے ناناﷺ کی آمد سے کائنات کی کایا ہی پلٹ گئی، ظلمتوں کی سیاہیاں ختم ہوگئیں، ہر طرف اجالا ہوگیا، آپﷺ کی حیات طیبہ تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، آپﷺ کی سیرت طیبہ پر چل کر امت مسلمہ دنیا اور اخروی زندگی میں فلاح پا سکتی ہے، حضور نبی کریمﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ آپﷺ کی سیرت طیبہ پر چلا جائے، دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے رحمت الللعالمینﷺ ٹرسٹ بنانے ہوں گے، اس پُرآشوب دور میں ہمارے معاشرے میں بے شمار لوگ بے سہارا ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، ہمیں ان کی ضروریات کا خیال رکھنا ہوگا، حضور پاکﷺ کی تعلیمات کو پھیلانا ہوگا، وطن عزیز پاکستان جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا، اسکولوں کے سلیبس میں حیات طیبہ اور تفسیر قرآن سے طلباء کو روشناس کران ہوگا۔ اس سے بہترین کردار سازی ہوگی اور معاشرے کے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی، ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرےدد غم کا اظہار کیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر سخت محنت کرکے ایٹم بم بنایا اور 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکہ کرکے دنیا کو باور کرادیا کہ پاکستان بھی ایک ریاست ہے جو اپنا دفاع بخوبی کر سکتی ہے، ایٹمی دھماکوں سے قبل ہمارا ازلی دشمن بھارت ،پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا لیکن ایٹمی دھماکوں کے بعد بھارت کی بولتی بند ہوگئی، اس وقت پاکستان دنیا کا ساتواں اور اسلامی ممالک کا پہلا ایٹمی ملک ہے ،یہ بات حقیقت ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستانی قوم کو قدآور بنا دیا، مرحوم کی ملک و قوم کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں، پاکستانی دنیا میں جہاں بھی آباد ہیں وہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ اپنے حبیب پاکﷺ کے صدقے میں انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اوورسیز پاکستانیوں کو بھی محسن پاکستان کے جنازے میں حکومتی عہدیداروں کی عدم شرکت پر تشویش ہے،ہالینڈ کے عوام طویل کوویڈ کرائسز کے بعد آہستہ آہستہ نارمل معمولات زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔
تازہ ترین