• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 53 کیس رپورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے53کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے32کا تعلق کراچی، 10 کا حیدرآباد اور 10کا تعلق میرپور خاص سے ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے اب تک 686 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں ماہ اکتوبر میں اب تک362کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی کے ضلع وسطی سے 81، ضلع شرقی سے86، ضلع کورنگی سے84، ضلع جنوبی سے 50، ضلع غربی سے 38 اور ضلع ملیر سے 23 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔کراچی ڈویژن میں اب تک 362,حیدر آباد ڈویژن میں 242،سکھر ڈویژن میں 3اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 4کیسز ڈینگی وائرس سے رپورٹ ہوچکے ہیں۔رواں سال سندھ میں ستمبر کے مہینے میں 603 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ مچھر مار مہم نہیں چلائی جارہی جس کے سبب یومیہ بنیادوں پر دینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

تازہ ترین