
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-02/0_1_032051_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-02/480_1_032108_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-02/480_1_032116_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-02/480_1_032125_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-02/480_1_032139_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-02/480_1_032152_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-02/480_1_032205_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-02/480_1_032239_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-02/480_1_032251_album.jpg">
پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 21 ویں میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے اوپنرز کامران اکمل اور فلیچر نے 37 رنز کا اچھا آغاز دیا، لیکن کامران اکمل لمبی اننگز نہ کھیل پائے اور 19 رنز بناکر ظفر گوہر کی گیند پر شاداب خان کو کیچ دے بیھٹے۔
نئے آنے والے بیٹسمین اما الحق نے فلیچر کے ساتھ مل کر 21رنز جوڑے اور ٹیم کا اسکور 58 تک پہنچایا، فلیچر 21 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بن گئے۔
پشاور زلمی کی اگلی وکٹ امام الحق کی شکل میں گری، اُنہیں 15 رنز پر شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، تو عمرامین 6 اور پولارڈ 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
85 پر پانچ وکٹیں گرنے کے باوجود ڈاؤسن اور کپتان ڈیرن سیمی نے دباؤ میں آئے بغیر تیزی سے رنز بنائے۔
جب پشاور زلمی کا اسکور 157 ہواتو ڈیرن سیمی نے فہیم اشرف کی گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکنے کی کوشش کی جسے فیلڈر نے کیچ کرلیا لیکن نو بال ہونے کی وجہ سے ڈیرن سیمی کو ایک اور زندگی مل گئی۔
جب میچ جیتنے کے لئے صرف 4 رنز دکار تھے، ڈیرن سیمی 40رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔
سیمی اور ڈاؤسن نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 89 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کے ڈاؤسن نے آخری گیند پر چوکا لگا ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ وہ 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔