اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کوصوبے میں واقع کنٹونمٹ بورڈز سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے حوالہ سے قانون سازی کے لئے تین ماہ کا وقت دے دیا۔
جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالت 4جون سے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکر کے معاملہ کافیصلہ کرے گی۔
عدالت نے قراردیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر مدعا علیہان کو بقایاجات جمع نہ کروانے کے حوالہ سے دیا گیا ریلیف برقراررہے گاجبکہ مدعاعلیہان کنٹونمنٹ بورڈز 1958 کے ایکٹ کے تحت حکومت سندھ کو پراپرٹی ٹیکس اداکریں گے۔