• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا مداخلت بند کرے، ایرانی گیس منصوبہ مکمل کیا جائے، حافظ نعیم

لاہور، کراچی (نیوز ایجنسی ، نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے، فارم 45اصل بنیاد ، چلتی حکومت کو ختم کرکے ملک کو بحران میں دھکیلنے والی جماعتیں عوام سے معافی مانگیں،منصورہ میں میٹ دی پریس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فارم 47کے ذریعے لائی گئی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی۔ انہوں نے ملک کے تمام فریقوں و اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب پھنس گئے ہیں آپس میں مذاکرات کا آغاز کریں، عوام کو ان کا حق دیں تو ملک مسائل سے نکل آئے ،2024کے الیکشن میں گڑبڑ کی گئی، اپنی مرضی کے لوگ مسلط کئے گئے اور پی ڈی ایم میں شامل ہونے والی جماعتوں کو الیکشن میں نوازا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارم 45 کی بنیاد پر نتائج تیار کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ فارم 47 چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے ہم عوام کی رائے نہیں، جو تماشا ہو رہا ہے وہ چلنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پر شب خون آئین سے انحراف ہے لہٰذا ایک چلتی حکومت کو ختم کر کے ملک کو بحران میں دھکیلنے والی جماعتیں عوام سے معافی مانگیں۔

اہم خبریں سے مزید