مہوش حیات کی میلادالنبیؐ پر خصوصی دُعا

October 20, 2021

گزشتہ روز میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے جہاں دنیا بھر سے مسلمانوں کے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغامات اور دعائیں شیئر کی گئیں وہیں کئی معروف شخصیات کی جانب سے بھی اس پُر مسرت موقع پر خوبصورت پیغامات شیئر کیے گئے ہیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اس پُرمسرت موقع کی مناسبت سے پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی جہاد سے متعلق ایک حدیث شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری پر جو حدیث شیئر کی وہ یہ ہے کہ ’اپنے اندر کے شیطان کے خلاف اپنے نفس سےجنگ کرنا جہادِ اکبر ہے۔‘


دوسری جانب مہوش حیات نے عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں اُنہیں سرکارِ دو عالم ﷺ کے روضۂ مبارک کے احاطے میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔