تعلیم قوم کیلئے اہمیت کی حامل ہے‘ یونیورسٹی تقریب سے قاسم سوری کا خطاب

October 24, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ تعلیم اور علم قوم کی تقدیر بدلنے میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ وہ اسلام آباد میں آئی آئی یو آئی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ایم اے رئوف نے کہا کہ یونیورسٹی 25سال کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر پارلیمنٹرینز اور ماہرین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔