افغانستان: بھوک اور بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے گندم برائے کام پروگرام کا افتتاح

October 24, 2021

افغان حکومت نے ملک میں بھوک اور بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے نئے پروگرام کا افتتاح کردیا۔ گندم برائے کام پروگرام کے تحت مزدوری کے بدلے ہزاروں افراد کو گندم دی جائے گی۔

دو ماہ کے پروگرام میں کابل میں 11 ہزار 600 ٹن اور ملک کے دیگر حصوں میں 55 ہزار ٹن گندم تقسیم کی جائے گی۔

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ اسکیم کے تحت دارالحکومت کابل میں 40 ہزار افراد کو ملازمت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری سے نمٹنے کیلئے یہ ایک اہم قدم ہے اور مزدوروں کو سخت محنت کرنا چاہیے۔