نکھری رنگت کیلئے صابن گھر میں ہی تیار کریں

October 25, 2021

تازہ، دمکتا بے داغ چہرہ کسے نہیں پسند، صاف شفاف جِلد کے حصول کے لیے مارکیٹ میں دستیاب بیوٹی پروڈکٹس سے تنگ آ چکے ہیں تو مندرجہ ذیل فارمولے سے بنے اس صابن کا استعمال شرط ہے۔

گھر میں جہاں خواتین شیمپو، فیس، ہیئر ماسک بنا لیتی ہیں وہیں چہرے پر قدرتی نکھار کے لیے صابن بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔

مثالی نکھری بے داغ جِلد حاصل کرنے کے لیے گھر ہی میں صابن کی ٹکیہ بنانے کے لیےدرکار اجزا:

اس صابن کی تیاری کے لیے سب سے اہم اور بنیادی جُز با آسانی پنسار کی دکان سے ملنے والا کیمیکل ’لئی‘ (Lye) ہے۔

اس صابن کی ٹکیہ کے لیے سب سے پہلے با آسانی دستیاب 200 ملی لیٹر منرل واٹر، ڈیڑھ کپ دارچینی کا تیل، ڈیڑھ چمچ لونگ کا تیل، دو چمچ خالص ونیلا ایسنس، ڈیڑھ کپ شہد، ڈیڑھ کپ جو کا آٹا، ایک کپ زیتون کا تیل، پونے چار کپ ناریل کا تیل، پونے چار کپ کیسٹرآئل، ڈیڑھ کپ سورج مکھی کا تیل، دو چمچ ناریل سے بنا مکھن اور بٹر ملک (چند آئس کیوب کی ٹکڑوں کی شکل میں) لے لیں۔

اِن اجزا سے مہینہ بھر استعمال کرنے کے لیے آرام سے دو ٹکیہ صابن کی بن جائیں گی۔

گھر میں رنگت نکھارنے والی صابن کی ٹکیہ بنانے کا طریقہ :

مندرجہ بالا بتائے گئے تمام تیلوں کو ایک پین میں ڈال کر گرم ہونے کے لیے رکھیں اور مسلسل چمچہ ہلاتی رہیں۔

دوسری جانب ایک جار میں منرل واٹر، بٹر ملک کے کیوبز ( جمے ہوئے) کو برف سے بھرے ایک باؤل میں رکھ دیں، اب اس باؤل میں لئی کو بھی شامل کر لیں اور یک جان ہونے تک چمچہ گھماتی رہیں۔

تیل کے اچھی طرح سے گرم ہو جانے پر لئی سے بنے ٹھنڈے محلول کو اس میں شامل کر لیں اور چولہا بند کر دیں، اس محلول کو اب ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔

اگر محلول زیادہ پتلا محسوس ہو تو گاڑھا ہونے کے لیے اووَن میںرکھ کر 5 سے 10 منٹ کے لیے مزید پکا لیں۔

محلول کے گاڑھے ہو جانے کے بعد اس میں شہد، ناریل کا دودھ اور جو کا آٹا مکس کر دیں اور ونیلا ایسنس بھی شامل کر لیں، اب اس مرکب کو 12 گھنٹوں کے لیے کسی برتن میں ڈال کر صابن کی ٹکیہ کی شکل میں ڈھال لیں۔

جِلد کے لیے مفید تیلوں کے مجموعے سے بنا یہ صابن صاف شفاف اور نکھری جِلد کے لیے نہایت مفید صابن ثابت ہوگا۔