روس کیلئے جاسوسی کا شبہ، برطانوی شہری کو جرمنی سے بے دخلی کا سامنا

December 03, 2021

روس کیلئے جاسوسی کرنے کے شبہے میں برطانوی شہری کو جرمنی سے بے دخلی کا سامنا ہے۔

جرمن حکام کے مطابق برطانوی سفارت خانے کے سابق ملازم پر روسی انٹیلی جنس سروس کو دستاویزات فراہم کرنے کا الزام ہے، جسے اب برطانیہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

جرمن اور برطانوی حکام کی مشترکہ تحقیقات کے بعد برطانوی شہری کو اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔

الزام ہے کہ ڈیوڈ ایس نامی شخص نومبر 2020 سے پیسوں کے عوض روسی انٹیلی جنس سروس کو معلومات فراہم کررہا تھا۔