بھارت، ایک ہی خاندان کے 9 افراد اومی کرون کا شکار

December 06, 2021

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جےپور میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کےکیسز کی تعداد21 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جےپور میں اومی کرون سے متاثر ہونے والے افراد حال ہی میں جنوبی افریقا سے آئے ہیں.

دوسری جانب نئی دلی میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، نئی دلی میں اومی کرون ویرینٹ پازیٹو شخص تنزانیہ سے واپس لوٹا تھا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے 8 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور بھارتی ریاست گجرات میں اومی کرون ویرینٹ کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

بھارت کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 8 ہزار 306 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے 211 اموات رپورٹ ہوئیں۔