پشاور ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے پراپرٹی ٹیکسز میں اضافہ کو مسترد کر دیا

December 08, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)ڈی ایچ اے اور پی پی ڈی اے پشاور ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ایف بی ار کی جانب سے پراپرٹی ٹیکسز میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے ٹیکسز میں اضافہ کو ظالمانہ قرار دیا ہے جبکہ مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسز کی حالیہ پالیسی پر نظر ثانی کر کے ریلیف فراہم کیا جائے اور ہمیں اعتماد میں لیا جائے اور واضح کیا ہے کہ جمعہ کے دن مرکزی قائد کی کال پر ملک گیر ہڑتال کرینگے پشاور پریس کلب میں ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی سراج الحق،جنرل سیکرٹری علی اکبر آفریدی اور جنرل سیکرٹری DHA وسیم خٹک ،ڈی ایچ اے کے صدر عابد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی ار ی جانب سے جاری ای ایس ار او منظور نہیں اسکے پراپرٹیکے کاروبار پر تباہ کن اثرات مرتتب ہونگے ،انڈسٹری کے طور پر جائیدادوں کی جاری کردہ ویلیوایشن حوالہ سے باہر ہے اور اصل تخمینہ پر مبنی نہیں ہے، ابھرتے ہوئے مسئلے کے بدلے میں، اسٹیک ہولڈرز اور ایف بی آر کے درمیان مشاورت کا عمل پہلے ہی ادھورا چھوڑ دیا گیا،ہم نے RTO پشاور کو اپنی سفارشات Ref Ltr dairy# 8005 منسلکہ 21 اکتوبر کو دی تھیں جسکو نظر انداز کیا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریلیف کے بجائے ٹیکس بڑھایا جبکہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 350 فیصد سے 700فیصد ٹیکس بڑھایا گیا جو نا انصافی ہے ،ہمارا صوبہ پہلے ہی دہشت گردی کی وجہ سے متاثرہ رہا ہے اور دیگر روزگار کے مواقعے بھی نہیں جو عوام کو روگار دے سکے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی صورت ایف بی ار کے ظالمانہ ٹیکسز اور پالسیوں کو منظور نہیں کرینگے ،نرخوں میں اضافے کا نتیجہ نہ صرف جائیداد کی منتقلی یا ٹیکس کی وصولی میں کمی کا باعث بنے گا بلکہ مارکیٹ کو بھی مستقل طور پر روک دے گاپراپرٹی ڈیلرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے سفارشات کے مطابق جاری کردہ نرخوں پر نظر ثانی کی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔بعدازاں عہدیداران ن ے پشاور پریس کلب کے باہر اور ایف بی ار دفتر کے سامنے بھی ٹیکسز میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا ۔