فاطمہ جناح کالونی کے رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ

January 02, 2022

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لطیف آباد کی فاطمہ جناح کالونی کے رہائشیوں نے قبضہ اور بھتہ مافیا کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سیما‘حیدر مستری اور دیگر نے الزام عائد کیاکہ علاقے کے بااثر الطاف‘میر محمد اور دیگر بھتہ خور علاقے سے نکالنا چاہتے ہیں اور انکار کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس بھی ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے عدم انصاف سمیت عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ معاملے کا سختی سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کیا جائے۔