جس عورت کے بال نہ ہوں ،اس پر سر کا پردہ لازم ہے

January 14, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:اسلام میں عورت کے سر ڈھانپنے کا حکم ہے۔ اگر اس کے سر کے بال ہی نہ ہوں، جو کہ فتنے کا باعث بنتے تھے، تو پھر اس عورت کے لیے پردے کے حکم میں نرمی ہوجاتی ہے کہ نہیں؟ (عبداللہ احمد، لاہور)

جواب: عورت کے بال نہیں ہیں تو بھی سر اور چہرے کا پردہ کرنا لازم ہے۔