سپر لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز تیار، بابر نے پریکٹس شروع کردی

January 15, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل سیون کے لئے قومی کر کٹرز نے تیاریاں شروع کردیں ۔بابر اعظم نے میگا ایونٹ سے قبل ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بیٹنگ پریکٹس کی، بابر اعظم نے مین پچ پر پاور ہٹنگ کی پریکٹس کی۔ اس موقع پر وہاب ریاض ، نسیم شاہ اور محمد نواز بھی موجود تھے۔ بیٹنگ کوچ این ایچ پی سی محمد یوسف نے بابر اعظم کو پریکٹس کر ائی۔ بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں فینز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اس بار ایک قدم آگے جانے کی کوشش کریں گے،تیسری بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے کیلئے پر امید ہیں۔ پچھلے سال بھی اچھا کھیلا مگر فنش نہ کرسکے ، فینز کو اچھی سے اچھی کرکٹ دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ جس ٹیم کو بھی سپورٹ کریں، یہ پاکستان کرکٹ کی سپورٹ ہوگی، امید ہے کووڈ کی صورتحال کے بعد دوبارہ ہر شہر میں میچز ہوں گے۔