قومی انڈر 16 کرکٹ: سندھ وائٹس کی فتح

January 15, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملتان میں قومی انڈر16 ون ڈے ٹور نامنٹ میںسندھ وائٹس نے بلوچستان وائٹس کو دس وکٹوں سے ہرادیا۔ سندھ کےہارون ارشد 61 اور شہزاد خان 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سدرن پنجاب وائٹس نے سینٹرل پنجاب وائٹس کو 81 رنز سے ہرادیا۔ 150 رنز کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب وائٹس کی ٹیم 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔خیبرپختونخوا وائٹس نے ناردرن وائٹس کو 106 رنزسے شکست دی۔