ارشد ندیم جنوبی افریقا میں ٹریننگ لیں گے

January 15, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی درخواست پر اولمپئن جیولین تھرو ارشد ندیم کو دو ماہ کی ٹریننگ کے لئے جنوبی افریقا بھیجنے کی حامی بھر لی ہے، وہ اس ماہ جنوبی افریقا روانہ ہوں گے ان کے ساتھ یاسر علی بھی جنوبی افریقا میں جیولین کی ہائی پر فار منس ٹریننگ حاصل کریں گے۔ دونوں ان دنوں لاہور میں ٹریننگ کررہے ہیں۔