نوواک جوکووچ کو آسٹریلوی سرحدی حکام نے ایک بار پھر حراست میں لے لیا

January 16, 2022

سڈنی(جنگ نیوز)ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلوی سرحدی حکام نے ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔آسٹریلیوی سرحدی حکام سربیا کے عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ کا انٹرویو کریں گے۔آسٹریلوی حکام نے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا ویزا دو روز منسوخ کیا تھا تاہم سربیا کے ٹینس اسٹار نے آسٹریلوی حکومت کا فیصلہ ایک بار پھر عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔